4 جون سے 7 جون تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری

4 جون سے 7 جون تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن جاری
وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی 4 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 جون سے 7 جون تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔


واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے جاری قمری کیلنڈر کے مطابق 2019ء کو عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا گزشتہ دنوں سرکاری ویب سائٹ اور قمری کیلنڈر کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علما کو اب پاپڑ بیلنا نہیں پڑیں گے۔ عیدالفطر پانچ جون کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔