نواز شریف جیل سے باہر ہو تو حکومت نہیں چل سکتی ، مریم نواز کا تقریب سے خطاب

نواز شریف جیل سے باہر ہو تو حکومت نہیں چل سکتی ، مریم نواز کا تقریب سے خطاب
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz Twitter Account

لاہور : نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازنے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سے اوردوسرا کوٹ لکھپت سے  نواز شریف کا ہے ،جرات مندانہ فیصلہ کرنے والا نوازشریف جیل میں ہے جس نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا۔

مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ چوردروازے سے حکومت میں آئے ہواس لیے آپ کا کوئی فون نہیں سنتا، مہرے اورکٹھ پتلی کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی جو کسی کے اشارے پرناچ رہا ہو ،اس لیے کوئی آپ کی بات نہیں سنتا،نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے۔ چھ ارب ڈالرکے لیے ملک کوآئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا گیاکرکٹ کھیلتے کھیلتے سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں کا یہی حال ہوتا ہے ،نالائق حکومت کریں گے توملک کا یہ ہی حال ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم ہمسائیہ ممالک سے دوستی چاہتے ہیں اس لیے حکومت کومودی کا یارہونے کا طعنہ نہیں دیں گے،مودی وزیر اعظم  کا فون نہیں سنتا جب کہ وہ ن لیگ کے دور میں خود پاکستان چل کر آیا تھا۔

انہوں نے این آر او پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر اعظم کہتے ہیں کسی کواین آراونہیں دوں گا، اوبھائی آپ سے این آراو مانگا کس نے ہے ؟آپ تو ساز باز کر کے جعلی صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ لے کر آئے ہیں  دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ہمیشہ خوف میں رہتے ہیں جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا ۔