پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوگئے

پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوگئے
کیپشن: image by facebook

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ اور پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی تھریسامے کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں ۔

ساجد جاوید نے برطانیہ کو بریگزیٹ سے نکالنے یا اس کا حصہ رکھنے کے حوالے سے کوئی خاص اعلان نہیں کیا ہے لیکن ان کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے ۔

ساجد جاوید کے والد پاکستان سے برطانیہ آئے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ٹرک ڈرائیور تھے ۔