ورلڈ کپ وارم اپ ، ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 422 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ وارم اپ ، ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 422 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by Cricinfo

برسٹل : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 422 رنز کا ہدف دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق برسٹل میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو فتح کے لیے 422 رنز کا ہدف دے دیا ۔

کالی آندھی کی جانب سے ہوپ نے 86 گیندوں پر 101 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے ، آندرے رسل نے 25 گیندوں پر 54 رنز کی اننگ کھیلی جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

ہولڈر نے 32 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 47 سکور کیے ، براوو نے 25 اور ہیٹمر نے 27 رنز کی اننگ کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا جس کے لیے قومی شائقین کافی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں ، ویسٹ انڈیز ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کے مقابلے میں کافی سخت ٹیم تصور کی جا رہی ہے ۔