ایشیاءکپ 2020 ءکی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ایشیاءکپ 2020 ءکی میزبانی پاکستان کو مل گئی
کیپشن: Image Source: Pakistan Cricket Board Twitter Account

اسلام آباد: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاءکپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو دےدی ، یادرہے کہ ایشیا ءکپ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق، سنگاپور میں ایشین کرکٹ کا اجلاس ہو ا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام کی ملاقات بھی ہوئی ، پی سی بی ذرائع کے مطابق اجلاس میں سری لنکن بورڈ سے سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی درخواست  کی گئی ہے، اس کے علاوہ کرکٹ کو ایشین گیمز 2022ء میں شامل کر لیا گیا۔


خیال رہے کہ آئی سی سی کی طرف سے ایشیاءکپ کا آغاز1983 ءمیں کیا گیا ، یہ ایونٹ ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔