پی آئی اے نے بیجنگ ، ٹوکیو کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا

پی آئی اے نے بیجنگ ، ٹوکیو کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : پاکستان ائیر لائن نے بیجنگ اور ٹوکیو کے لیے پروازوں کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے ۔

پی آئی اے کے مطابق ہر ہفتے پیر اور جمعے کو ٹوکیو اور بیجنگ کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ، پروازوں کے لیے بوئینگ 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے ۔

ٹوکیو کے لیے پی آئی اے کی پرواز فروری 18 کو روانہ ہوگی ، جاپان اور چین میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے پی آئی اے کے اس فیصلے کو سراہا ہے ۔ مسافروں کے لیے کارگو کی سروس بھی متعارف کروائی جائے گی ۔