عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہونے کا امکان

عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہونے کا امکان
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات آئندہ  ماہ ہونے کا امکان ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ،کر غزستان میں13 ،14 جون کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ ذرائع نے دونوں ممالک کے وزراءاعظم کے درمیان ملاقات کی تصدیق کر دی ہے  جس کے بعد دونوں ملکوں کے حکام ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری میں مصروف ہیں ۔

یادرہے کہ کچھ روز پہلے وزیر اعظم نے نریندر مودی کو الیکشن میں جیت پر فون کر کے مبارک باد دی تھی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔