نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دےدی

 نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دےدی
کیپشن: Image Source: Social Media Photo

اسلام آباد:مہنگائی سے تنگ عوام کےلئے بری خبر آگئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دےدی۔


تفصیلات کے مطابق ، نائب چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی زیر صدارت  نیپرا کا اجلاس ہوا جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا کہ اپریل میں ہائیڈرل سے94 .22، کوئلے سے34 .10 ، مقامی گیس سے64.18 اور ایل این گی سے83. 30 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی اجازت دی جائے۔


نیپرا نے سی پی پی اے کی تجویز قبول کرتے ہوئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دےدی۔ 

یادرہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور زرعی اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔