کئی سرمایہ کار ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں، شیخ رشید

کئی سرمایہ کار ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں، شیخ رشید


اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہی کہ کئی سرمایہ کار ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں ،لاک ڈاﺅن سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے، کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں۔ 

وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا بجلی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے توانائی کی ملکی ضروریا ت پوری ہوں گی اور گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمہ کیلئے برسر اقتدار آئی بدعنوان سیاستدان احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ، بدعنوانی میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کے ساتھ بھی وہ کچھ ہوگا جو سب کے ساتھ ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنما نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے اوپر نیچے ہونے میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے۔