بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ

بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ


اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،874 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے بغیر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ دریائے کنہار میں 9 1.963 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے 4250 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔