ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور  عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے،شبلی فراز

ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور  عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے،شبلی فراز

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ 28مئی کو   پاکستان کو اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اسکے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔

قومی وقار اور سالمیت ہمارے لئے سب سے مقدم ہے، قوم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے۔ان خیالات کا اظہار شبلی فراز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

ا نہوں نے کہا  کہ مریم نواز صاحبہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں،اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر مرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے؟آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی.

ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کی صورت دنیا بھر میں نظر آتی ہیں،قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کر اپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔