فضل الرحمان کی چینی سفیر سے ملاقات، عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

فضل الرحمان کی چینی سفیر سے ملاقات، عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
کیپشن: فضل الرحمان کی چینی سفیر سے ملاقات، عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفیر کی جانب سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دی جانے والی دعوت قبول کر لی ہے۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چین کے سفیر نونگ ورنگ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چین کے سفیر نے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

fd4c9cc24c620b5583d6f09be798208b

ملاقات میں کہا گیا کہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس میں 500 جماعتیں شرکت کریں گی اور اس میں آپ کی شرکت باعث اعزاز ہو گی۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پہ چین اور چینی سفیرکا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

چین کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ چین آئندہ مستقبل میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں بھرپور ساتھ دے گا۔