بابوسر ٹاپ 8 ماہ بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

بابوسر ٹاپ 8 ماہ بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
کیپشن: بابوسر ٹاپ 8 ماہ بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

گلگت بلتستان: برف باری سے بند ہونے والے سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ اٹھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے سنگم پر واقع سطح سمندر سے 13 ہزار 6 سو فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع بابو سر ٹاپ کھولتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد بابوسر ٹاپ پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق بابوسر پر برف ہٹانے کا  کام مکمل کر کے شاہراہ کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ بابوسر ناران روڈ کی بحالی کے لئے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ 

حکام کے مطابق اس روڈ پر تیرہ چھوٹے بڑے گلیشرز اور تودوں کو صاف کیا گیا ہے۔ ستمبر سے بابوسر ٹاپ پر شدید برف باری شروع ہو جاتی ہےجس کے باعث یہ شاہراہ تقریباً آٹھ ماہ ٹریفک کے لیے بند ہوجاتی ہے۔ اس روڈ کے کھلنے سے  ملک کے دیگر شہروں سے گلگت بلتستان کا سفر کا دورانیہ بھی کم ہوجاتا ہے۔