کراچی میں بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

کراچی میں بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی
کیپشن: کراچی میں بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

کراچی: پٹیل پاڑہ میں بزرگ دکاندار نے اپنی دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ، مسلح ملزم سے نہ صرف گتھم گتھا ہوگئے بلکہ ملزم کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پہلے ایک عام گاہک کی طرح خریداری کی اور جب دکاندار بزرگ کی توجہ ہٹی تو اس نے پستول نکال کر دکان کے اندر چھلانگ لگا دی۔

1307f717ab0a916be501e3b81424e610

اسی دوران بزرگ نے اسے پکڑ لیا اور گتھم گتھا ہو گئے، انھوں نے مکوں اور لاتوں کی بارش کردی  اور ملزم اس غیر متوقع صورتحال سے گھبرا گیا اور اس نے راہ فرار اختیار کر لی ۔