حکومت چاہتی ہے کہ عیدالاضحی پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہ ہو: اسد عمر

حکومت چاہتی ہے کہ عیدالاضحی پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہ ہو: اسد عمر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ عیدالاضحی پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہ ہو اور مارکیٹ و بازار کھلے رہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے 4.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دیدی گئی جبکہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ سال کیلئے دیگر اہداف کا جائزہ بھی لینے میں مصروف ہے۔ 
اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے آخری سال سے زائد ہماری جی ڈی پی گروتھ ہو گی اور مدت پوری ہونے سے پہلے شرح نمو مسلم لیگ (ن) سے زیادہ ہو گئی، سب پریشان ہیں اچانک سے معیشت میں گروتھ کیسے آ گئی، گروتھ اچانک نہیں ہوئی ،دو سال پہلے اس حوالے سے بتا دیا تھا۔
ملک میں ویکسین مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں یومیہ 20 ہزار ویکسین لگانے کی صلاحیت ہے ، ویکسین لگانے کی مہم چلائیں گے کیونکہ جتنی جلدی ویکسین کا عمل آگے بڑھے گا اتنی ہی جلدی ملک میں عائد پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔ 
انہوں نے کہا کہ ابھی تفریحی پارکوں کو محدود تعداد کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بڑی عید پر کوئی پابندی نہ ہو، سب مارکیٹس اور بازار کھلے ہوں۔ اسد عمر نے وزیر تعلیم شفقت محمود اور حامد اظہر کو لاہور میں ویکسین لگانے کا چیلنج بھی دیا، انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں لاہور یا اسلام آباد پہلے کہاں ویکسی نیشن مکمل ہوتی ہے،