ویکسین لگنے کے بعد اگر کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہو تو اس کی شدت کم ہوتی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

ویکسین لگنے کے بعد اگر کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار ہو تو اس کی شدت کم ہوتی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ویکسین لگنے کے بعد اگر کوئی شخص دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اس کی شدت کم ہوتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ٹیچرز کیلئے ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کا سلسلہ دو ماہ سے چل رہا ہے اور اس دوران صوبے کے 35 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 19 سال سے لے کر سب کیلئے ویکسین کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور سب سے اپیل ہے کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ ویکسین لگنے کے بعد اگر دوبارہ کورونا ہوتا ہے تو اس کی شدت کم ہوتی ہے۔ 

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے یومیہ ڈیڑھ لاکھ ویکسین لگانے کا ہدف بنایا ہے اور کوشش ہے سکول کھلنے سے قبل صوبے کے تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہوجائے۔