لادی گینگ کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا

لادی گینگ کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا
سورس: file photo

اسلام آباد،ڈیرہ غازی خان میں رینجرز  اورپولیس کے مشترکہ آپریشن میں لادی گینگ کے ٹھکانے کوآگ لگا دی گئی ۔ 

ڈیرہ غازی خان کےقبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کےخلاف بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرزکا تیسرےروزبھی آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران فورسز لادی گینگ کےٹھکانے تک پہنچ گئی ،گینگ کاسرغنہ اورارکان ٹھکانے پر موجود نہیں تھے جس کے بعد 

لادی گینگ کے ٹھکانےکو گراکر آگ لگادی گئی ۔

دوسری جانب راجن پور میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2  پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچھہ سونمیانی میں بھی ڈاکوؤں کےخلاف جاری آپریشن میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ،ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے اپنے ساتھی کی رہائی کامطالبہ کردیا۔