آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات

 آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات
کیپشن: آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات ہوئی ہے.ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی زیر غور آیا

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی زیر غور آیا۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور کورونا وائرس کی روک تھام پر بات چیت کی گئی ۔ 

آرمی چیف نے کہا پولیو کا خاتمہ اور کرونا وبا کی روک تھام قومی کاز اور کوشش ہے، پاکستان سے جب تک پولیو ختم نہیں ہو جاتا، کامیابی قرار نہیں دے سکتے۔  بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔