یوٹیوبر نے پالتو کتے کو غباروں سے باندھ کر اڑا دیا ، گروشرما گرفتار

یوٹیوبر نے پالتو کتے کو غباروں سے باندھ کر اڑا دیا ، گروشرما گرفتار
سورس: file photo

نئی دہلی,بھارت میں یوٹیوبر نے ویئوز کے لئے پالتو کتے کو غباروں کے ساتھ باندھ کر ہوا میں اڑا دیا ۔ پولیس گروشرما کو گرفتار کرلیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق بھار ت میں گوروشرما نامی یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو کووائرل کرنے کے لئے انوکھا انداز اختیار کیا لیکن یہ انداز اس کو مہنگا پڑگیا ۔ 

یوٹیوب پر چالیس لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے یوٹیوبر گروشرما نے اپنے پالتو کتے  کو غبار وں سے باندھ کر ہوا میں اڑا دیا اور اس کی ویڈیو اپ لوڈ کردی ۔ 

کتے کے غبارے کی مدد سے ہوا میں اُڑنے کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم اس پر کئی صارفین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر کے اس عمل سے کتے کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

جانوروں کے حقوق کی ایک تنظیم نے یوٹیوبر کے اس عمل کی شکایت پولیس میں درج کرادی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے یوٹیوبر کو حراست میں لے لیا۔ ضمانت پر رہائی کے بعد یوٹیوبر گروشرما نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کتے سے میری محبت کو غلط رنگ دیا گیا۔

گروشرما کا مزید کہنا تھا کہ میرے کتے کا نام ڈالر ہے اور میں اسے اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہوں۔ اس کے لیے سردیوں اور گرمیوں میں ملبوسات خریدتا ہوں اور اس کی سالگرہ کے دن دوسرے کتوں کو مدعو کرکے تقریب بھی رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ کتا غباروں کے ذریعے زیادہ اونچائی پر نہیں جا سکا تھا کیوں کہ کتے کو اوپری منزل پر رہنے والے ایک شخص نے اپنی بالکونی سے پکڑ لیا تھا۔