سندھ میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے قانون کی زد میں بلاول کب آئیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق

سندھ میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی کے قانون کی زد میں بلاول کب آئیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق
سورس: file photo

کراچی ،سندھ اسمبلی میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی پرصحافی کے سوال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دلچسپ جواب ۔ 

سندھ اسمبلی میں 18 سال کے نوجوانوں کی شادی پر قانون سازی کی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے جب اس قانون سازی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا ۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لگتا ہے سندھ حکومت نے نوجوانوں کے جذبات اور احساسات کی پاسداری کرتے ہوئے اس قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم بلاول بھٹو اس قانون کی زد میں کب آئیں گے یہ وزیراعلیٰ ہی بتاسکتے ہیں۔