پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہو گئے

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہو گئے
کیپشن: پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہو گئے
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کا نام پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور روس کے وزیر توانائی نکولائی شلگینوف نے انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ پر ماسکو میں دستخط کیے۔ پاکستان اور روس کے درمیان مفاہمت کے بعد انٹر گورنمنٹل اگریمنٹ کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت روس کے اشتراک سے گیس پائپ لائن پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا۔

منصوبے کی تکمیل کے لیے مخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کا ادارہ 60 دن کے اندر اندر قائم کیا جائے گا۔ منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

50d4702f4573e6fa142d4dc482203e6a

خیال رہے روس کے ساتھ 2015 میں معاہدہ ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔ پاکستانی حکام کی طرف سے اس معاہدے کی لاگت کا اندازہ 2.25 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ 2015 میں ہونے والے اس معاہدے کے مطابق روس نے اپنے خرچے پر گیس پائپ لائن تعمیر کرنی تھی اور 25 برس کے بعد پاکستان کے حوالے کرنا تھی۔ پہلے طے شدہ ماڈل کے تحت روس نے اس پراجیکٹ پر 85 فیصد رقم خرچ کرنا تھی جبکہ پاکستان نے 15 فیصد خرچ کرنا تھا۔

گزشتہ برس نومبر میں دونوں حکومتوں نے انٹر گورنمنٹل معاہدے میں ترامیم پر اتفاق کیا تھا جس پر آج دستخط ہوئے ہیں۔