تم تینوں کو اللہ پوچھے گا، عامر لیاقت کا سابقہ بیویوں کو آخری پیغام

تم تینوں کو اللہ پوچھے گا، عامر لیاقت کا سابقہ بیویوں کو آخری پیغام

کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی تینوں سابقہ بیویوں کو ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ کہتے ہوئے کہا ہے کہ تم تینوں سے تو اللہ پوچھے گا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت نے سابقہ بیویوں کیلئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی سابقہ تینوں اہلیہ کی  تصاویر ہیں جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ویڈیو تینوں اہلیہ کیلئے ہے ۔

b16d4fb20d195dc085bd5b55cc4a7c41

اس ویڈیو کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ تم تینوں سے واللہ اللہ پوچھے گا ہمیشہ کیلئے اللہ حافظ۔

 

مصنف کے بارے میں