سوئی گیس ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن 2022 کے سلسلے میں یونٹی گروپ کا اہم اجلاس

سوئی گیس ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن 2022 کے سلسلے میں یونٹی گروپ کا اہم اجلاس

لاہور: سوئی گیس ہاؤسنگ سوسائٹی الیکشن 2022 کے سلسلے میں یونٹی گروپ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

اس موقع پر یونٹی گروپ نے اپنے الیکشن کی ترجیحات اور سوسائٹی کے دیرینہ مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا ۔ یونٹی گروپ کے سربراہ اور الیکشن میں صدارتی امیدوار اعظم خان وزیر کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن قوانین میں ترامیم کرکے اصلاحات کرنا چاہتے ہیں تاکہ منتخب قیادت عوام کے مسائل کو حل کر سکے ۔

 

انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے اہم مسائل میں سڑکوں کی تعمیر بجلی کی فراہمی ، گرین بیلٹ ، ریڈنگ روم اور یقینی سیکورٹی شامل ہے جن کے حل کے لئے جلد از جلد ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔

مصنف کے بارے میں