امریکہ میں ٹویٹر پر 15 کروڑ ڈالر جرمانہ

امریکہ میں ٹویٹر پر 15 کروڑ ڈالر جرمانہ

واشنگٹن: امریکہ میں سماجی رابطے کی مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو  صارفین کی ذاتی معلومات کی چوری کے الزام پر 15 کروڑ ڈالر جرمانہ  عائد کر دیا گیا۔

امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے تفتیش کے بعد ٹویٹر کو صارفین کی ذاتی معلومات کی چوری کا مورد الزام ٹھہرایا، سماجی رابطے کی ایپ نے اشتہاری کمپنیوں کو صارفین کا ذاتی ڈیٹا فروخت کیا، قانونی طور پر ٹویٹر اپنے صارفین کے ای میل ایڈریس اور موبائل فون نمبر کسی دوسری کمپنی کو دینے کی مجاز نہیں ہے۔

ٹویٹر نے لاکھوں صارفین کا ذاتی ڈیٹا اشتہاری کمپنی کو فراہم کیا , صارفین کا ذاتی  ڈیٹا  ،ٹارگٹڈ اشتہارات کیلئے استعمال کیا گیا.

مصنف کے بارے میں