سپریم کورٹ پروٹیکشن دے ،لاکھوں عوام اسلام آباد لا کر دکھاؤں گا : عمران خان 

سپریم کورٹ پروٹیکشن دے ،لاکھوں عوام اسلام آباد لا کر دکھاؤں گا : عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تیاری کر رہے ہیں اور احتجاج کے لیے آئیں گے۔ان دونوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اسلام آباد آگ پولیس اور ن لیگ نے لگائی ہے۔ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ پہلے الیکشن کی تاریخ دیں بعد میں اسمبلی میں بھی چلے جائیں گے

پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ ملک بچانے کا ٹھیکا صرف میں نے نہیں لیا ۔اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ  پاکستان بچانے کیلئے کردار ادا کریں ۔ کیا ہم بھیڑ بکریاں ہیں ان کو خاموشی سے تسلیم کرلیں۔ 

انہوں نے کہاکہ آج ہماری پارٹی غصہ میں ہے۔ چیف جسٹس کو کہا ہے کہ ہمیں احتجاج کی اجازت دلوائیں۔اولین ترجیح انتخابات ہیں ۔جب الیکشن معاملے پر بیٹھیں گے تو دیگر چیزوں پر بھی بات ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ پیر  کو دن سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے پرامن احتجاج کے  آئینی بنیادی حق کے تحفظ کے لئے آئینی درخواست دائر کرنے جارہے  ہیں ۔ کس طرح ہمارے بنیادی آئینی حق کیخلاف ظلم و بربریت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ ہمیں اس سلسلے میں واضح کرے ۔ 

عمران خان نے کہا کہ  میں دوبارہ آؤں گا، پوری تیاری کے ساتھ آؤں گا۔سپریم کورٹ سے پوچھیں گے دوبارہ احتجاج پر بھی پکڑ دھکڑ ہوگی؟ ہمیں سپریم کورٹ بتا دے کیا یہ احتجاج پرپورا ملک بند کریں گے؟ ہم  نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی،۔پاکستان میں بیرونی مداخلت ثابت ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش  اس لیے ہوئی  کہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چاہتے تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی میں بھی بیرونی سازش ثابت ہوگئی۔ چاہتا تو 26 سال پہلے دونوں بڑی جماعتوں کو جوائن کرسکتا تھا۔26 سال پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کرپٹ جماعتیں ہیں۔ لوگوں نے مجھے کہا بیوقوف ہے اسے سیاست نہیں آتی۔ اپنی جان دے دوں گا امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کروں گا۔ 

مصنف کے بارے میں