خونیں لانگ مارچ کی ناکامی سے عمران خان اور سر پرستوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں: سعد رفیق 

خونیں لانگ مارچ کی ناکامی سے عمران خان اور سر پرستوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں: سعد رفیق 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران کی پریس کانفرنس جھوٹ ، بہتان تراشی ، جلن ، حسد ، اور گیدڑ بھبھکیوں کا مجموعہ ھے۔ تمھارے اعلان شدہ خونیں لانگ مارچ کو حکومت نے خونی نہیں بننے دیا۔ ناکامی کے باعث عمران اور اسکے سرپرستوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تم مغرب کے نقال ،ھردولتمند پر فریفتہ اوراپنی اے ٹی ایمز کو حکومتی وسائل سےنوازتےھو سپریم کورٹ کی دی ھوٸ اجازت کا عمران اینڈکمپنی نے ناجائز فائدہ اٹھایا اسلام آباد میں آگ بھڑکائی ،تمام فوٹیج موجودہیں ۔عمران ٹولے کیخلاف اسلام آباد میں توڑ پھوڑ پر توہین عدالت کی کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گریبان میں ھاتھ ڈال کر مذاکرات نہیں کیے جاتے ۔نیب کا چئیرمین وہ ھوگا جسکی دیانتداری اور غیر جانبداری ضرب المثل ھو ھم جانتے ھیں تم پشاور میں کیوں بیٹھے ھو ؟کیا کر رھے ھو ؟ اور اب کس کس کے کندھے پر بیٹھ کر اسلام آباد پر دھاوےکا پروگرام ھے ؟

جسٹس منیر اورثاقب نثار ٹائپ جج عدل وانصاف کاخون کرتے ھیں عمران مافیا کے منہ کو جانبدار منصفوں اورریاستی اداروں کی بیجاحمایت کا خُون لگا ھوا ھےمگریہ ھر بارنہیں ھوتا گھیراؤ جلاؤ اور دھمکیاں دینی ھیں تو شوق پوراکرلو بات کرنی ھے توپارلیمانی اندازاختیار کروبلیک میلنگ نہیں چلے گی۔ 

مصنف کے بارے میں