سپریم کورٹ سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے : مریم نواز 

سپریم کورٹ سے کہتی ہوں عمران خان کی سیاست سے دور رہے : مریم نواز 
سورس: File

بہاولپور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اداروں کو منتیں کرکے سیاست میں لاتے ہیں پھر انہیں گالیاں نکالتے ہیں۔ سپریم کورٹ کو ادب سے کہتی ہوں اس کی سیاست سے دور رہیں۔ 

بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ نمبر بدل گیا ہے  تو خط لے کر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ آج پاکستان انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ اپنے بچوں کو کہیں برٹش پاسپورٹ پھاڑ کر آئیں پاکستان اور لانگ مارچ میں شرکت کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ لانگ مارچ اس لیے ناکام ہوا کیونکہ میری تیاری نہیں تھی۔ آگ لگانے اور پولیس والوں کو گولیاں مارنے کی تمہاری تیاری تھی؟ 

مصنف کے بارے میں