بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں

کوئٹہ : بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے،چیف الیکشن کمشنر کہتےہیں پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ آج  ہوگی ۔سیکیورٹی سمیت پولنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے،پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔  مجموعی طور پر 3552398 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

بلوچستان بلدیاتی انتخابات کیلئے 5226 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ مرد حضرات کے لئے 576  پولنگ اسٹیشنز قائم  ہیں ،1974 پولنگ اسٹیشن  حساس، 2034 انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں ۔ سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ،پولنگ عملے کو پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا ہے ۔

  چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بلوچستان بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ  تمام ووٹرز بلاخوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں  ،پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں