13 جماعتوں کے لیڈرز نیلامی میں اورعوام پریشانی میں ، شیخ رشید احمد

13 جماعتوں کے لیڈرز نیلامی میں اورعوام پریشانی میں ، شیخ رشید احمد
سورس: File

راولپنڈی: سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی عوام کےدلوں میں ہوتی ہےآج جون لیگ فصل بورہی ہےکل اُسےکاٹے گی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیرکےایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفرالحق گوہرایوب اورخودشیخ رشیدکوکریڈیٹ دیتاہوں باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں اداروں سے نومئی کے واقعات کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کی اپیل کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بھی ملوث ہےاُسےسخت سزادی جائے۔ یہ سب سے اہم سوالیہ نشان ہے کہ پولیس کس کے کہنے پر خواب وخرگوش نیند کے مزے لیتی رہی۔ کوئی محب وطن پاکستانی  اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا لیکن پی ڈی ایم کے چوروں کے ساتھ بھی کھڑا نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ان کانام ای سی ایل میں ڈالا جارہاہے، جن سزایافتہ مفرورمجرموں کی جائیدائیں اوراولادپاکستان سےباہرہیں ان کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔یہ لوگ جب اقتدار کے باہر ہوتے ہیں توپرائیوٹ جہازوں سے باہربھاگتےہیں ان کوای سی ایل میں ڈالنا چاہیے، 13 جماعتوں کےلیڈرنیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں۔