ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے
سورس: File

ؕاسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صوبہ پنجاب، خیبر پختوخوا کے مختلف شہروں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0ریکارڈ  کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر،گہرائی 223کلومیٹر تھی۔

اسلام آباد، لاہور، مری  اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  

پشاور شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے آئے ،  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میرپور آزاد کشمیر ، ٹیکسلا، مانسہرہ، دیر بالا ، مردان، پنڈ دادن خان ، لوئردیر، گلگت،  سوات ،  مری  میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔

 لاہور سمیت سرگودھا، صفدر آباد ، شکار پور  اور مظفرا اباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 49 منٹ پر آیا تاہم تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں۔

مصنف کے بارے میں