آج سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا

آج سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا
سورس: File

جدہ: جدہ فلکیاتی کمیٹی کےمطابق فلکیاتی حساب سے آج سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا،  سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئےگا۔ جبکہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب میں مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 18 منٹ پر سورج مسجد الحرام میں کعبہ کے ساتھ سیدھ میں آجائے گا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں