اختلاف ہوا لیکن  فوجی تنصیبات پر احتجاج کا خیال نہیں آیا:خواجہ سعد رفیق

  اختلاف ہوا لیکن  فوجی تنصیبات پر احتجاج کا خیال نہیں آیا:خواجہ سعد رفیق

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پوری سیاسی جدوجہد کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارا کئی بار اختلاف ہوالیکن ہمیں کبھی بھی کسی فوجی تنصیب کے سامنے احتجاج کرنے کا خیال نہیں آیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کبھی فوجی تنصیبات کے سامنے احتجاج کرنے کا تصور بھی نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ہم روز احتجاج کیا کرتے تھے لیکن کبھی بھی ہم نے کسی کینٹ کے علاقوں کی حدود کو مجروح نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ  کسی ایک فوجی نے بھی کہا کہ یہاں سے نہ گزریں تو ہم وہاں سے نہیں گزرے۔

مصنف کے بارے میں