ہالینڈ میں حکام نے 190,000 بطخوں کو تلف کر دیا

ہالینڈ میں حکام نے 190,000 بطخوں کو تلف کر دیا

ایمسٹرڈیم :شمالی یورپ میں برڈ فلو کے پھیلنے کے خطرے کے پیشِ نظر ہالینڈ میں حکام نے 190,000 بطخوں کو تلف کر دیا ہے۔ایمسٹرڈیم سے 70 کلومیٹر مشرق میں واقعہ بڈنحیوزن کے گاوں میں برڈ فلو کے وائرس کے پائے جانے کے بعد چھ فارموں پر یہ کارروائی کی گئی۔
ڈینمارک، سوئیڈن، جرمنی اور فن لینڈ میں بھی ایچ 5 این 8 وائرس کی انتہائی وبائی قسم کچھ علاقوں میں پائی گئی ہے۔ہالینڈ میں حکام نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ ہلاک کی گئی بطخوں میں کونسی قسم کا برڈ فلو وائرس تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے برڈ فلو پائے جانے والے مقام کے قریب تین کلومیٹر تک کے علاقے کے سارے فارموں میں وائرس کی جانچ کی جا رہی ہے اور دس کلومیٹر تک کے علاقے میں کسی بھی قسم کے پولٹری کو باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔