چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی کی کمان جنرل زبیر نے سنبھال لی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی کی کمان جنرل زبیر نے سنبھال لی

راولپنڈی:آج پروقار تقریب میں جنرل زبیر محمود حیات نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمان سنبھال لی۔اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینج آف کمانڈ کی باضابطہ تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

جہاں جنرل راشد محمود نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو کمانڈ سونپی۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جبکہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔جنرل زبیر محمود حیات مسلح افواج کے بطور سی جے سی ایس سی17ویں سربراہ ہوں گے۔

اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔کمانڈ کی تبدیلی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا۔