تصویریں بنوانے کے سات ایسے انداز جنہیں اپنا کر آپ کی تصاویر بھی اچھی لگیں گی

تصویریں بنوانے کے سات ایسے انداز جنہیں اپنا کر آپ کی تصاویر بھی اچھی لگیں گی

اسلام آباد : دنیا میں بہت سے  افراد کو ہمیشہ لگتا ہے کہ وہ تصاویر میں بہت برے نظر آتے ہیں چاہے اچھے سے اچھا کیمرہ ہی کیوں نہ استعمال کیا گیا ہو۔مگر حقیقت تو یہ ہے کہ بس آپ کے دیکھنے یا یوں کہہ لیں کہ درست پوز کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک فوٹو گرافر اسمانتھا سائمنڈز نے ہر بار کیمرے میں اچھا نظر آنے کی چند طریقے بتائے  کے بارے میں بتایا ہے جو انتہائی آسان اور موثر ہیں۔

آزما کر دیکھیں ہوسکتا ہے آپ کے بھی کام آجائیں۔

اپنی بہترین سائیڈ کو ڈھونڈیں

لگ بھگ ہر شخص کو تصویر کھنچوانے کے لیے اپنی 'بیسٹ سائیڈ' کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ ایک سادہ سا خیال ہے، بس فیصلہ کریں کہ آپ کے چہرے کی کون سی سائیڈ آپ کو زیادہ پسند ہے اور اسے کیمرے کی جانب موڑ دیں۔

دیکھنے کا انداز

کیمرے کو دیکھتے ہوئے اپنی کوشش کریں کہ آنکھیں پھیلیں نہیں بلکہ معمول کی پوزیشن پر ہوں جیسا آپ اوپر دیکھ بھی سکتے ہیں جبکہ بھنوﺅں کو حرکت دینے سے بھی گریز کریں۔

مسکراہٹ زیادہ نہ پھیلائیں


بہت کشادہ مسکراہٹ غیر فطری اور جھوٹی لگتی ہے اور ہر چہرے پر موزوں بھی نہیں لگتی، عام مسکراہٹ چہرے پر جھریاں لائے بغیر اسے زیادہ پرکشش بنا سکتی ہے۔

چہرے کو پتلا کریں

تصویر میں اپنے چہرے کو اچھا دکھانے کے لیے دو سادہ اصولوں کا اطلاق کریں، کیمرے کے لینس کی جانب اپنے چہرے کی بہترین سائیڈ 30 ڈگری کے زاویئے پر رکھیں اور منہ کے اندر زبان کو پلٹ کر اوپری حصے میں لگا لیں اس سے چہرہ پتلا نظر آنے میں مدد ملے گی۔

منہ نہ بگاڑیں

 

منہ بنانا کسی کام آنے کی بجائے آپ کو غیر پرکشش بنا دیتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ اپنے ہونٹوں کو ہلکا سے سکیڑ لیں مگر بہت زیادہ نہیں۔

کیمرے کا اینگل اوپر کریں

 

کیمرہ آپ سے ذرا اوپر ہو تاکہ آپ اسے دیکھ سکیں، مگر بہت زیادہ اوپر نہیں ورنہ گردن اوپر کرنا پڑے گی، جبکہ کیمرہ نیچے ہو تو آپ جارحیت پسند نظر آتے ہیں۔

ٹھوڑی کا انداز

 

اپنی ٹھوڑی کو اوپر کرلیں تو چہرہ زیادہ جذبات کا اظہار کرتا ہوا لگتا ہے، اس سے گردن بھی پتلی اور گال اچھے لگتے ہیں۔