لاہور: آزادی چوک مینار پاکستان فلائی اوور سے 2 موٹر سائیکل سوار گرگئے،1جاں بحق

لاہور: آزادی چوک مینار پاکستان فلائی اوور سے 2 موٹر سائیکل سوار گرگئے،1جاں بحق

لاہور: آزادی چوک مینار پاکستان کے قریب واقع فلائی آور کے اوپر سے 2 موٹر سائیکل سوار گر گئے.پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور فلائی آور کے اوپر جنگلے نہ ہونے کے باعث پیش آیا، حادثےکے بعد فلائی آور سے گرنے والوں میں ایک زین نامی نو جوان موقع پر پی جاں بحق ہو گیا جسے میو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیاجبکہ دوسرے زیشان نامی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں میو اسپتال ایمر جنسی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زیر علاج نوجوان کو سرپر گہری چوٹ لگی ہے اور اسے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔دونوں نو جوان لاہور کے نجی ہوٹل میں کام کرتے ہیں اور چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھا۔

مصنف کے بارے میں