غیرقانونی ووٹنگ نہ ہوتی تو پاپولر ووٹ بھی میں ہی جیتتا، ٹرمپ

غیرقانونی ووٹنگ نہ ہوتی تو پاپولر ووٹ بھی میں ہی جیتتا، ٹرمپ

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اگر امریکا میں غیرقانونی ووٹنگ نہ ہوتی توپاپولرووٹ بھی وہی جیتتے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرایک بیان میں کہا کہ اگرلاکھوں لوگوں کی جانب سے ڈالے گئے غیرقانونی ووٹوں کوشمارنہ کیا جائے توپاپولرووٹ بھی انھوں نے ہی جیتے ہیں ۔ انھوں نے یہ الزام بغیرکسی ثبوت کے لگایا۔

ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرول کالج ووٹ کے ذریعے امریکی صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ ان کی حریف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوارہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کے مقابلے میں بیس لاکھ سے زائد پاپولرووٹ حاصل کیے تھے۔