نیو نیوز کی بندش :لاہور ،کراچی سمیت مختلف شہروں میں صحافی برادری کا احتجاج جاری

پاکستانیو کی آواز کو خاموش کرنے پر صحافی برادری سراپا احتجاج

نیو نیوز کی بندش :لاہور ،کراچی سمیت مختلف شہروں میں صحافی برادری کا احتجاج جاری

لاہور: نیو نیوز بنا پاکستانیوں کی آواز۔نیو نیوز نے اٹھائی مظلوموں کی آواز۔سندھی۔۔ پنجابی ۔۔ پختون ۔۔سرائیکی ۔۔۔بلوچی اور پوٹھوہاریوں سمیت سب نےنیو نیوز سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔نیو نیوز کی بندش کیخلاف لاہور ،کراچی،حیدرآباد،ملتان،شیخوپورہ،میرپور،پشاور،ناروال،گجرات،سیالکوٹ اورفیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔صحافی تنظیموں نے نیو نیوز کی بندش کو سیاہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے اورریلیاں۔لاہورپریس کلب میں بھی احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا،پی ایف یو جے،پی یو جے اور الیکٹرونک میڈیاورکرز یونین سمیت دیگر صحافی تنظیموں نے شرکت کی۔ مقررین نے چیئرمین پیمرا کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔ تمام صحافی تنظیموں اور کراچی پریس کلب کے عہدیداروںنےشرکت  کی سیکرٹری پریس کلب اے ایچ خانزاداہ نے چیئرمین پیمرا کے فرمان کو سیاہ فیصلہ قرار دے دیا۔نیو نیوز کی بندش کے فیصلے کیخلاف ملک کے دیگر شہروں میں صحافیوں نے احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں،صحافیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے نیو نیوز کی بندش کا حکم واپس نہ لیا تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا ۔نیو نیوز پر پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی پر قصور کے صحافیوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔تحریک انصاف کے رہنماءشوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نیو نیوز پر پابندی لگانا جمہوری روایات کے منافی ہے، کسی خبر یا پروگرام کی انکوائری کئے بغیر پورے چینل کوبند کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔

پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کی صحافی برادری بھی نیو نیوز کی معطلی کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں