زارا اکبر نے ” سجناں دے نخرے “ میں شاندار ڈانس پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

 زارا اکبر نے ” سجناں دے نخرے “ میں شاندار ڈانس پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

لاہور:نامور اداکارہ زارا اکبر نے اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔ اداکارہ زارا اکبر ان دنوں فیصل آباد کے منروا تھیٹرمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” سجناں دے نخرے “ میں پرفارم کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرستاروں کی بھرپور داد کے بعد کام میں مزید نکھار لانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ فیصل آباد کے اپنے پرستاروںکی شکر گزار ہوں جنہوںنے بھرپور عزت کے ساتھ حوصلہ افزائی کی ۔مذکورہ ڈرامے کی تحریر و ہدایات ایم صفدر کی ہیں جبکہ پروڈیوسر محمد شوکت ہیں۔ دیگر کاسٹ میں شانزہ،تسلیم عباس،اسلم چٹا،راشد کمال،سونم چوہدری،کیف علی او ردیگر شامل ہیں۔


نیوویب ڈیسک< News Source