نوجوان نسل کیلئے حکومتی سطح پر منصوبہ بندی کرنےکی ضرورت ہے ‘ قوی خان

نوجوان نسل کیلئے حکومتی سطح پر منصوبہ بندی کرنےکی ضرورت ہے ‘ قوی خان

لاہور:سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی سمت کا تعین کرنے کیلئے حکومت کی سطح پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ،آج کے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں انہیں اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کےلئے فلم ، ٹی وی اور تھیٹر بہترین ذریعہ ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار بن چکا ہے ہمیں اس کا درست استعمال کرکے اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں صرف انگریزی پڑھانے پر زور دیا جاتا ہے جبکہ طلبہ کی تربیت اور انہیں اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے سے سرے سے کوئی کام نہیں ہو رہا۔ اسی طرح حکومت نے بھی اس پر آنکھیں بندکر رکھی ہیں جو انتہائی خطرناک ہے ۔

مصنف کے بارے میں