دبئی میں پاکستان سنٹر کے قیام کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم عروج پر پہنچ گئی

دبئی میں پاکستان سنٹر کے قیام کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم عروج پر پہنچ گئی

دبئی : دبئی میں پاکستان سنٹر کے قیام کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی نے ایک تقریب ”ایک شام پاکستان کے نام“ کا اہتمام کیا جس میں نامور اردو شاعر انور مقصود اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے شرکت کی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنٹر کے مجوزہ منصوبے کا افتتاح رواں سال یوم آزادی کے موقع پر کیا گیا اور اوورسیز پاکستانیز کیلئے دنیا کا سب سے بڑا کمیونٹی سینٹر 18 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا جائے گا جو دو منزلہ عمارت پر مشتمل ہو گا اور یہ ضرورت مند افراد کیلئے صحت کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ایک شام پاکستان کے نام کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی جس کا مقصد مجوزہ منصوبے کیلئے ایک ایک اینٹ عطیہ کرنا تھا۔
اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل اکرام نے کہا کہ یہ ایک تاریخی منصوبہ ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ درہم کے پراجیکٹ کیلئے 12 ہزار اینٹیں درکار ہیں اور متحدہ عرب امارات میں مقیم 14 لاکھ پاکستانیوں میں سے صرف 12 ہزار پاکستانیوں کو اس مقصد کیلئے آگے آنا ہو گا۔ایک اینٹ کی قیمت 1000درہم  مقرر ہوئی۔