ہم 2018 کے انتخابات کا انتظار نہیں کرسکتے، مصطفیٰ کمال

پینے کا پانی صاف نہ ملنےکی وجہ سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے .لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں .ہمارے ملک میں 400 ماؤں کی اموات ہوتی ہیں

 ہم 2018 کے انتخابات کا انتظار نہیں کرسکتے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا پانی صاف نہ ملنےکی وجہ سے بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے .لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں .ہمارے ملک میں 400 ماؤں کی اموات ہوتی ہیں.نوجوانوں کو نوکریاں چاہیئے،عوام کو حقوق نہ دینا قوم پر حملے کے مترادف ہے.

انہوں نے کہا کہ سردیاں شروع ہوگئی ہیں گیس لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے.بجلی کے بلوں سے لوگوں کو ہارٹ اٹیک ہورہے ہیں.پنشن نہ ملنے کی وجہ سے بزرگ خودکشی کر رہے ہیں . ہم 2018 کے انتخابات کا انتظار نہیں کرسکتے.حیدر آباد کے پکا قلعہ میں 23 دسمبر کو جلسہ کریں گے.حیدر آباد کے لوگوں نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔ ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے حکومت  اپنا کام کرے.نظام کو بہتر کیسے بنانا ہے  کوئی بات نہیں کرتا۔عوام کو حقوق نہ دینا قوم پر حملے کے مترادف ہے۔