بھارتی سرحدی فوج بی ایس ایف کے اہلکار کمزور دل نکلے

بھارتی سرحدی فوج بی ایس ایف کے اہلکار کمزور دل نکلے

نئی دہلی:  بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سرحدوں کی کیا حفاظت کریں گے وہ تو خود کو سنبھالنے کے قابل نہیں، بھارتی وزارتِ دفاع کی رپورٹ کے مطابق 435 اہلکار مختلف بیماریوں سے ہلاک ہوئےہیں۔

بھارتی سرحدی فوج بی ایس ایف کے اہلکار کمزور دل نکلے۔بھارتی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2015 سے ستمبر 2016 تک 774 اہلکاروں میں سے محض 25 ایسے تھے جو سرحدوں پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوئے جبکہ مختلف بیماریوں سے 316 اور دل کے دورے سے 117 فوجی مارے گئے۔اس طرح ڈیڑھ سال کے دوران کُل 435 اہلکارمختلف بیماریوں کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بھارتی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں میں ایڈز اور ملیریا سے مرنے کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم اب بھی ہر سال 200 کے لگ بھگ اہلکار سڑکوں پر اور ٹرین کے حادثات میں جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں