پاکستان کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش

پاکستان کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش

نئی دلی: پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

عبدالباسط نے کہا کہ مذاکرات مہینوں اور سالوں تک ٹال سکتے ہیں لیکن مذاکرات ہی واحدحل ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا چاہیے ۔

مصنف کے بارے میں