سعودی عرب : میدانوں اور ریگ زاروں نے سفید چادر اوڑھ لی

سعودی عرب : میدانوں اور ریگ زاروں نے سفید چادر اوڑھ لی

ریاض: سعودی عرب کے وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔برف نے صحراؤں اور ریگ زاروں کو سفید تہوں سے ڈھانپ دیا ہے اور درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔

سعودی عرب میں عام طور پر وسط اکتوبر تک تھوڑی بہت بارشیں ہوتی ہیں اور اس کے بعد بارشوں کا سلسلہ تھم جاتا ہے لیکن اس مرتبہ ہلکی اور درمیانی بارشوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔لوگوں نے نے اپنے شہروں میں بارش کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

وسطی اور شمال مغربی شہر وں میں زمین پر برف کی تہیں جم چکی ہیں۔شمالی علاقے الجوف میں واقع قصبے طبرجل میں درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور شمالی صوبے القریات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں