فنکار مسلسل دباﺅ میں زندگیاں گزارتے ہیں ، سوناکشی سنہا

ان پر ہر وقت مکمل اور اچھا دکھائی دینے کا دباﺅ ہوتا ہے

فنکار مسلسل دباﺅ میں زندگیاں گزارتے ہیں ، سوناکشی سنہا

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ تمام اداکار مسلسل دباﺅ میں زندگیاں گزارتے ہیں۔ ان پر ہر وقت مکمل اور اچھا دکھائی دینے کا دباﺅ ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ایک صحت مندانہ تشخص بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ اس لئے اداکار اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے یہاں تک کھانا کھاتے ہوئے بھی دباﺅ میں ہوتے ہیں۔ سوناکشی نے کہا کہ نوجوان لڑکیاں کھانے پینے کی عادات میں ان کی نقالی کرتی ہیں اور وہ ایسے میں کسی کو غلط پیغام نہیں دینا چاہتیں۔

مصنف کے بارے میں