سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی قیادت میں 9 رُکنی چائنیزانویسٹمینٹ گروپ کے وفد کی گوادر آمد

سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی قیادت میں 9 رُکنی چائنیزانویسٹمینٹ گروپ کے وفد کی گوادر آمد

کوئٹہ:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر محمد طلحہٰ محمود نے کہا ہے کہ خطے کو معاشی اور سماجی مسائل کے حل اور تیز تر ترقی کیلئے ایشیائی ممالک کو علاقائی تعاون پر مر تکز حکمتِ عملی اِختیار کرنی ہو گی۔ پاکستان اور چائنا کی دوستی مثالی اور تاریخی ہے، ہماری خواہش ہے کہ باہمی تعاون کی نئی راہیں ہموار کی جائیں اور دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔

سینیٹر طلحہٰ محمود نے ان خیالات کا اظہار 9 رُکنی چائنیزانویسٹمینٹ گروپ کی سربراہی کرتے ہوئے دورہ گوادرکے موقع پر کیا۔سینیٹر طلحہٰ محمود نے وفد کے ہمراہ گوادرڈیویلیپمنٹ اتھارٹی کے میں آفس کا بھی دورہ کیا جہاں جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن میجر سلیم بلوچ نے وفد کو سی پیک کے حوالے سے بریفنگ دی اور وفد کو آگاہ کیا کہ سی پیک کے اوپر کام تیزی سے جاری ہے۔

بعد ازاں وفد نے گوادر ڈیویلپمنٹ پبلک ہایئر سیکینڈری سکول اور گوادر دیویلپمنٹ ہسپتال کا بھی دورا کیا جہاں لیفٹیننٹ کرنل صدیق نے وفد کو پاکستان آرمی اور وزارتِ صحت اور تعلیم کی جانب سے گوادر کے عوام کیلئے کیئے گئے صحت اور تعلیم کے انتظامات پر بریفنگ دی۔چینی وفد گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کے دورے پر ہے اور انتہائی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر چُکا ہے۔

جن میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز، منسٹر انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن غلام مرتضیٰ خان جتوئی، منسٹر کامرس انجینئر خرم دستگیر خان، منسٹر پورٹس اینڈ شِپنگ میر حاصل خان بزنجو، منسٹر سیفران جنرل عبدالقادر بلوچ، چیئرمین پرائیویٹائیزیشن کمین محمد زُبیر اور لیڈر آف دی ہاوس سینیٹ جناب راجہ ظفر الحق شامل ہیں۔

وفد نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے سی پیک اور چایئنیز کے لئے کیئے گئے اقدامات کو سراہا۔

سینیٹر طلحہٰ نے کہا کہ حکومت کو صحت اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہو گی کیونکہ ایک پڑھا لکھا اور صحت مند معاشرہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے گوادر میں صحت اور تعلیم کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اُنہیں تسلی بخش قرار دیا۔ سینیٹر طلحہٰ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے پاک فوج نے ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور میں اسکے لئے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں