پاناما لیکس پر ایک جماعت نے وزیر جبکہ دوسری نے وکیل تبدیل کیا اب دیکھیے آگے کیا ہوتا ہے؟خورشید شاہ

پاناما لیکس پر ایک جماعت نے وزیر جبکہ دوسری نے وکیل تبدیل کیا اب دیکھیے آگے کیا ہوتا ہے؟خورشید شاہ

جھنگ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامالیکس میں ایک نے وزیرتبدیل کیا، ایک نے وکیل،آگے دیکھتے ہیں کیاہوتاہے۔  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جھنگ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ میں جرائم کی شرح پہلے سے کم ہے،اب پنجاب کو دیکھنے کی ضرورت ہے. پانامالیکس میں ایک نے وزیرتبدیل کیا، ایک نے وکیل،آگے دیکھتے ہیں کیاہوتاہے،حکومتی خاموشی بھارت کو طاقتور بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی اصل طاقت اور ترجمان پیپلز پارٹی ہے،پنجاب میں کسی کے لئے میدان نہیں چھوڑیں گے۔