پیپلز پارٹی کی کرپشن کی مثالیں دنیا میں کہیں نہیں ملتیں: رانا ثناء اللہ

پیپلز پارٹی کی کرپشن کی مثالیں دنیا میں کہیں نہیں ملتیں: رانا ثناء اللہ

لاہور : صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کی مثالیں دنیا میں کہیں نہیں ملتیں۔ پیمرا آزاد ادارہ ہے جو پنجاب حکومت کے ماتحت نہیں۔ چند نیوز چینلز کے اگر لائسنس معطل ہوئے ہیں تو انہیں عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔مسلم لیگ( ن) نے 2018 کے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کے اندرون سندھ تک محدود ہونے کی وجہ اس کی کرپشن ہے۔

احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ افہام و تفہیم کی سیاست نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 2008 سے لیکر آج تک ہمیشہ رواداری کی سیاست کی ہے ۔

انہوں نے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ وہ سسٹم کے ساتھ چلے ہیں ۔ وزیر قانون نے کہا کہ اگر رواداری کی سیاست کو لوگ پسند کرتے نہ کرتے ہوتے تو شاید لوگ ہمیں 2013 میں بھاری اکثریت سے کامیاب نہ کرواتے۔

مصنف کے بارے میں