پیپلزپارٹی ہمیشہ امن کی خواہاں رہی ہے، شیری رحمان

پیپلزپارٹی ہمیشہ امن کی خواہاں رہی ہے، شیری رحمان

لاہور: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ امن کی خواہاں رہی ہے، ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

لاہورمیں جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر پارٹی کا اثاثہ تھے، انکا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خارجہ پالیسیوں پر بات کروں تو بہت وقت لگے گا،تخت رائے ونڈ پاناما لیکس میں الجھا رہا ہے، اسے خارجہ پالیسی کی کوئی پروا نہیں، حکومت شراکت داری کی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی۔ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے سی پیک منصوبہ متنازعہ ہوگیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا ہےکہ اگر وزیر اعظم نواز شریف وزیر خارجہ نہیں لگا سکتے، تو آصف زرداری سے ہی خارجہ پالیسی کے نکات لے لیں، ،پیپلزپارٹی ہی حقیقی اپوزیشن ہے،ہم اگر سٹرکوں پر آئے تو دمام دم مست قلندر ہوگا۔

مصنف کے بارے میں